Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 73 ہزار افراد کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل.محکمہ صحت

شیئر کریں:

ساڑھے گیارہ لاکھ شہری ویکسین کی ایک ڈوز لے چکے، 3 لاکھ 73 ہزار کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی۔ محکمہ صحت


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں مزید تیزی آئی ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ 84 ہزار 843 شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 84 ہزار 843 افراد کو ویکسین کا حفاظتی ٹیکہ لگایا۔ صوبے میں اب تک ساڑھے 11 لاکھ افراد کو حفاظتی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 3 لاکھ 73 ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب صوبے میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 13 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔ 4 لاکھ 8 ہزار 721 شہریوں کو سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ اس کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 275 ہے۔ اسی طرح 6 لاکھ 4 ہزار 48 شہری سائنو ویک ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں جبکہ اس ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 56 ہزار 417 ہے۔ صرف ایک ہی ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 65 ہزار 827 شہریوں کو دی جا چکی ہے۔ اسی طرح ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 166 ہے۔ صوبے میں ویکسینیشن مراکز کی تعداد 603 ہو چکی ہے جن میں 36 ماس ویکسینیشن سینٹرز ہیں جہاں بڑے پیمانے پر شہریوں کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مختلف اضلاع میں 53 موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی فعال ہیں۔ صوبے بھر میں ویکسینیشن مراکز صبح 8 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
49287