Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج گلگت روڈ پر ٹریفک بحال،ریشن کے مقام پر متبادل عارضی سڑک تعمیر کی گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )اپرچترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد سڑک کو ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کردیا گیا، جو ریشن کے مقام دریا کی کٹائی کی زد میں اکر دریا بردہوچکی تھی ۔اور گزشتہ چار دنوں سے ٹریفک معطل تھی۔ ذرائع کے مطابق اپر چترال انتظامیہ نے ریشن شادر کے متاثرین سے گفت و شنید کرکے چترال مستوج روڈ کیلئے متبادل جگہ کا انتخاب کیا تھا جس پر این ایچ اے نے گزشتہ دن کام شروع کروایا تھا اورآج منگل کی شام مذکورہ مقام سے عارضی ٹریفک بحال کردی گئی ہے جبکہ کل شام تک سڑک کو مکمل ہموار کردیا جائیگا ۔

chitraltimes Reshun trafic restored mastuj road

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49264