Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں حال ہی بننے والی سیاسی پارٹی”چترال عوامی پارٹی ” کے دفتر کا افتتاح

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے حال ہی میں بننے والی سیاسی پارٹی ” چترال عوامی پارٹی ” کے دفتر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے دفتر واقع بالمقابل پولوگراونڈ گیٹ چترال میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد ہو ئی ۔ جس کے مہمان خصوصی صدر پریس کلب چترال ظہیرالدین تھے ۔ تاہم پریس کلب کے دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا ۔ بعد آزان چیرمین چترال عوامی پارٹی عثمان خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم ایک نیک مقصد لے کر کم وسائل کے باجود میدان میں کود پڑے ہیں ۔ اور ہم نے اللہ تعالی سے عہد کیا ہے ۔ کہ چترال کے عوام کو متفق اور متحد کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اور اس اتفاق و اتحاد کے پلیٹ فارم سے چترال کے بڑے اور چھوٹے مسائل حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری نظر میں الیکشن میں کامیابی ثانوی حیثیت رکھتی ہے ۔ سیاست ایک اسلامی عمل ہے ۔ جس کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے ۔

صدر لوئر چترال مبشر نےکہا ۔ کہ ہم ایک لاکھ ممبر شپ کا ٹارگٹ پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جن سے ماہانہ فیس ایک سو روپے جمع کیا جائے گا ۔ جس سے بارہ کروڑ روپے کی مالیت جمع ہو گی ۔ اور یہ عمل شفاف طر یقے سے کیا جائے گا ۔ پانچ سال تک یہ ڈونیشن جمع کیا جائے گا ۔ جس کے بعد اسے ایک انٹر پرائز میں تبدیل کیا جائے گا ۔ جو کہ پارٹی کو ایک منظم بنیاد فراہم کرے گا ۔ اس ڈونیشن کا انٹرنل اڈٹ کیا جائے گا ۔ ہمارا ریسورس چترال کے لوگ ہیں ۔ جو اپنے مسائل کے حل کیلئے ہماری آواز سے آواز ملائیں گے ۔ اور سپورٹ کریں گے ۔ مہمان خصوصی صدر پریس کلب ظہیرالدین کہا ۔ کہ چترال کے نوجوانوں نے جس تحریک کا آغاز کیاہے ۔ وہ قابل قدر ہے ۔ دنیا کی بڑی تحریکوں کا آغاز ایسے ہی بہت چھوٹے پیمانے کی شروعات سے ہو تی ہیں۔ یہ پارٹی وقت کی اہم ضرورت تھی ۔ کیونکہ چترالی عوام میں احساس کمتری و محرومی پائی جاتی ہے ۔ اور اس احساس محرومی کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ جس کا بیڑا اس پارٹی نے اٹھا لیا ہے ۔

اس پارٹی کی ایک خصوصیت یہ ہے ۔ کہ یہ منظم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر قائم ہے ۔ جو اس کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ اور پارٹی کی قیادت میں علاقے کیلئے درد بدرجہ اتم موجود ہے ۔ اس لئے چترال عوامی پارٹی کا مستقبل نہا یت ہی تابناک ہے ۔ اور یہ بہت جلد چترال کا مقبول تریں سیاسی جماعت بن کر ابھرے گا ۔

chitraltimes cap party office inagurated chitral1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49260