Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک اور قابل فخر فرزند احسان اللہ جان کا اعزاز ، ساوتھ کوریا سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے نواحی گاوں سرغوز سے تعلق رکھنے والے قابل فخر زند احسان اللہ جان نے ساوتھ کوریا کے معروف یونیورسٹی Hanbat National University سے اپنے مقالے کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری مکمل کی ہے ۔ڈاکٹر احسان اللہ جان ساوتھ کوریا سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کرنے والے چترال کے پہلے طالب علم ہیں وہ مستوج سے چھٹے اور سرغوز گاوں سے دوسرے طالب علم ہیں جنھوں نے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری حاصل کی ہے ۔جبکہ اس سے پہلے سرغوز گاوں سے ڈاکٹر حمیدہ نے فارن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے بحثیت پروفیسر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں خدمات انجام دےرہی ہیں۔
احسان اللہ جان میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول مستوج سے اور ایف ایس سی تک گورنمنٹ کالج چترال سے حاصل کی ہے جبکہ بی بی اے پشاور یونیورسٹی سے کرنے کے بعد انھیں ساوتھ کوریا یونیورسٹی میں ایم فل کیلئے سکالرشپ ملی تھی۔ ایم فل کی تکمیل پر ان کی بہترین کارکردگی اور تعلیمی قابلیت کی بنا پر انھیں یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی افر مل گئی جو انھوں نے کامیابی سے مکمل کی۔ جبکہ اعلیٰ تعلیم کے دوران والد صاحب کا سایہ بھی سر سے اُٹھ گیا تھا مگر احسان اللہ جان نے ہمت نہ ہاری اوراپنے مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کی ، تعلیمی کیئریر میں نمایاں پوزیشن لیتے رہے اور آج ڈاکٹریٹ کی اعلیٰ ڈگری اپنے نام کرلی ۔

ishsanullah jan phd

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49226