Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن کے مقام پر سڑک کی دریا بردگی پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب حکام کے خلاف درخواست تھانے بونی میں جمع کرادی گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحریک تحفظ حقوق چترال کے صدر پیر مختارنبی نے اپر چترال کے ریشن کے مقام پر سڑک کی دریا بردگی پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سمیت ڈی سی اپر چترال،، این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ، پی ڈی ایم اے کے اپنے فرائض منصبی سے غفلت برتنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کے لئے درخواست پولیس اسٹیشن بونی میں جمع کردی جہاں اسے روزنامچہ میں درج کرنے کے بعدمزید کاروائی شروع کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں کی سنگین غفلت کی وجہ سے ریشن کے مقام پر بونی روڈ دریا برد ہوگئی جس سے حکومتی خزانے کو نقصان لاحق ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو ناقابل برداشت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ درخواست میں کہاگیا کہ اس سڑک کی دریا بردگی کا عمل کئی سال پہلے شروع ہوگیا تھا جس پر علاقے کے عوام نے کوئی متعلقہ حکومتی دروازہ نہیں چھوڑا جہاں انہوں نے اس سڑک کی بچاؤ کے لئے درخواست نہ دی ہو اور اس سب کے باوجود متعلقہ اداروں کا ٹس سے مس نہ ہونے کا مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتا ہے جس پر ان کے خلاف کیس کا اندراج کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔درخواست گزار کی حمایت میں اپر چترال کے وکلا برادری اور تجاریونین نے بھی ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

chitral times pir mukhtar fir against nha upper chitral2
chitraltimes reshun river erosion washed away chitral mastuj road

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49217