Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن کے مقام پر دریا کی کٹائی سے چترال مستوج گلگت روڈ دریا برد، کئی گھروں کو نقصان پہنچا

شیئر کریں:


چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد سڑک ریشن کے مقام پر دریا کی کٹائی کیوجہ سے دریا برد ہوگئی ہے ۔ سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر دونوں اطراف پھنس گئے، تین گھروں کو بھی نقصان پہنچنے کے ساتھ زرعی آراضی بھی دریا برد۔

تفصیلات کے مطابق اپرچترال کے مقام ریشن میں دریا ئے کی کٹائی کیوجہ سے چترال مستوج اورگلگت روڈ گزشتہ رات سے مکمل طور پر دریا بردہوچکی ہے۔ دریا کی کٹائی کیوجہ سے زرعی زمینات اور تیارفصلوں کو بھی دریا بہا کے لے گیا ہے۔ اور ساتھ تین گھربھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاہے ۔کٹائی کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے مذید نقصانات کا اندیشہ ہے ۔ واحد سڑک دریا برد ہونے کیوجہ سے سینکڑوں مسافر بھی دونوں اطراف پھنس گئے ہیں۔ جن میں سیاح اور بیمار افراد بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افرادکا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال مذکورہ مقام پر حفاظی بند تعمیر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں مگر شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے آج عام پبلک کو پریشانی کے کےسا تھ حکومتی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ متاثرہ مکین نبی خان کا کہنا ہے کہ علاقے کے عوام 2015کے سیلاب کے بعد سے متاثر ہیں باربار حکومت اور انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود اس پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اپر چترال کے عوام کے ساتھ ریشن کے درجنوں گھرانے بھی بے گھر ہوگئے ہیں جس پر آج صرف ماتھم ہی کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ ہم گزشتہ ایک سال سے مسلسل احتجاج اور اپیل کررہے تھے کہ روڈ کو بچانے کیلئے بندوبست کیا جائے مگر شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے آج یہ دن بھی دیکھنا پڑا ، لوگوں کو پیدل کراس کرنے کیلئے بھی راستہ نہیں بچا ہے۔

دریں اثنا سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے کہا ہے کہ ا پر چترال کا واحد روڈ ریشن کے مقام پر دریا برد ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اپر چترال کا زمینی رابطے پورے ملک سے منقطع ہوا چکا ہے۔ اگر اس روڈ کو بچانے کیلئے بروقت کوشیش کی جاتی تو آج یہ نوبت نہ اتا۔ یہ روڈ این ایچ اے کے پاس ہے مگر این ایچ اے والے خواب خرگوش کی نیند لیکر سویے ہوئے ہین۔ اس غفلت میں ھمارے عوامی نمائندے یعنی ایم این اے اور ایم پی ایز اور اپر چترال کا ضلعی انتظامیہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ اگر مذکورہ روڈ کی فوری بحالی مستقیل بنیادوں پر نہ کی گئی تو ہم عوام کو لیکر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Reshun erosion1
chitraltimes reshun river erosion road block4
chitraltimes reshun river erosion road block3
chitraltimes reshun river erosion road block
chitraltimes reshun river erosion road block5
chitraltimes reshun river erosion road block6
chitraltimes reshun river erosion road block7
chitraltimes reshun river erosion road block8
chitraltimes reshun river erosion road block9
chitraltimes reshun river erosion washed away chitral mastuj road

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
49128