Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، مولانا محمد اشرف انتقال کرگئے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لاسپور کی معروف شخصیت جنگ آزای کشمیر کے غازی مولانا محمد اشرف جمعہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں انتقال کرگئے ، وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل اور ڈی ایچ کیو ہستپا ل چترال میں داخل تھے ۔ان کی نماز جنازہ شاہی مسجد چترال میں ادا کردی گئی ۔ انھیں ہفتے کے روز آبائی قبرستان بالیم لاسپور میں سپردخاک کردیا جائیگا۔ انکی عمر تقریبا ۹۹ برس تھی۔ وہ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، عطاالرحمن میڈیکل ٹیکنیشن ڈی ایچ کیوہسپتال چترال اور قاری عطااللہ کے والد محترم تھے ۔

دریں اثنا سوگواروں نے کہا ہے کہ مرحوم کو آبائی قبرستان بالیم لاسپور میں تدفین کے بعد 16جون کو ہم دنین شینجال میں موجود ہونگے ۔احباب بالیم آنے کی زحمت نہ کریں ۔


سوگواران
ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
عطاالرحمن میڈیکل ٹیکنیشن
یارمحمد پرنسپل
شینجال دنین چترال


شیئر کریں: