Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش کے مقام اوسیک پل پرمبینہ طور پر نوجوان نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

شیئر کریں:

دروش (نمائندہ چترال ٹائمز) تھانہ دروش کے حدود اوسیک پل پر نوجوان نے مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا چراغ گل کردیا، دریائے چترال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان شجاع ولد فیض محمد عمر تقریبا 30سال
ساکن ڈاپ دوش نے اپنی گاڑی پل کے ساتھ پارک کرکے خود کو دریا کے بے رحم موجوں کے حوالہ کیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان زہنی تناو کا شکار تھے ، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم دریائے چترال میں جگہ جگہ سرچ آپریشن کر رہی ہے،

یادرہے کہ ایک دس دن کے اندر چترال میں خودکشی کا یہ چھٹا واقعہ ہے جس میں ایک خاتون کو بچایا لیا گیا جبکہ پانچ افراد نے لقمہ اجل بن گئے۔ جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔


شیئر کریں: