Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس جوانوں کے والدین کیلئے تقریب کا اہتمام

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ار پی او ملاکنڈ عبدالعفور افریدی کی ہدایت پر نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کے والدیں کو پولیس لائین اپرچترال مدعو کیا اور ایک پررونق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نیا ضلع بننے کے بعد محکمہ پولیس میں یہ پہلی بھرتی تھی۔جس میں 137 اہلکار جن میں 8خواتین بھی شامل ہیں جو مختلف ٹسٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزر کر پولیس فورس کا حصہ بن گۓ۔
تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال زولفقار علی تنولی خطاب کرتے ہوۓ نۓ بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو خوش امدید کہا اور مبارکباد دی اور اپنے مختصر خطاب میں خیبرپختونخوا پولیس کا حصہ بننے پر اپنے ڈیوٹی خوش اسلوبی محنت اور بہادری سے ادا کرنے کے حوالے ڈی آئی جی کا پیعام پہنچایا۔ عوام نے ڈی آئی جی کی جانب سے پولیس لاین اپرچترال میں تقریب منعقد کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرانے پر ار پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ،

upper chitral police program 3
upper chitral police program 9
upper chitral police program 2
upper chitral police program 5
upper chitral police program 7

شیئر کریں: