Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال گریڈ اسٹیشن پر عملی کام شروع کیا جائے۔مختار احمد صدر تحریک تحفظ حقوق

شیئر کریں:

اپر چترال (محمد ذاکر زخمی) صدر تحریکِ تحفظ ِ حقوق اپر چترال مختار احمد سنگینؔ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگست 2021؁ تک اپر چترال گریڈ اسٹیشن پر کام شروع نہ ہونے کی صورت میں تحریکِ حقوق اپر چترال بھر پور احتجاجی مہیم چلائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم۔این۔اے چترال گزشتہ دو برسوں سے اپر چترال کے عوام کو متعدد بار ٹیلی فون کے ذریعے اور پبلک میٹنگ کے ذریعے خوشخبری سنا دی تھی کہ ان کے کوششوں سے اپر چترال کی بجلی کے مسلے کو دور کرنے کے لیے گریڈ اسٹیشن منطور ہوئی ہے او31 مئی 2020؁ کو اپنے بونی کے دورے کے دوران عوام کے موجودگی میں 15کروڑ روپے منظور ہو کر اکاونٹ منتقل ہونے کی نوید بھی سنائی تھی۔اور کرونا وبا کی شدت ٹوٹنے کے بعد کام شروع ہونے کا عندیا دیا تھا۔لیکن2021؁ میں اس کے بارے مکمل خاموشی معنی خیز ہے اس وقت اللہ کے فضل سے کرونا کی شدت بھی بتدریج کمی ہو رہی ہے اور کوئی بہانہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے صارفینِ بجلی ہر سال دستمبر کے بعد لوڈ شیڈنگ کے عذاب سہتے ہوئے باربار احتجاج سے تنگ اگئے ہیں۔ اور اُس وقت ہر تحریک بھی ناکام ہوتی ہے ساتھ انتظامیہ کے لیے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔تحریک حقوق اپر چترال اب دستمبر اور شدید لوڈ شیڈنگ کے انتظار کیء بیغر اگست2021؁ تک احتجاج کی پلان کریگی۔ انہوں نے ا یم۔این،اے چترال عبد الاکبر چترالی سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ وہ اپنے وعدے کا ایفا کرتے ہوئے اپر چترال کا دیرینہ مسلہ حل کریں بصورت دیگر اپر چترال کے عوام تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کے پلیٹ فارم سے احتجاجی مظاہرے شروع کریگی جو کہ اگست کے مہینے سے شیڈول ہوگا۔

مختار احمد نے مزید کہا کہ اپر چترال کے صارفینِ بجلی گزاشتہ دوسالوں سے بدترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ اگئے ہیں۔ اور سردیوں میں نظام زندگی مفلوج ہوتی ہے۔ سکول کے بچے بچیاں اس سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور یہ ایک سنجیدہ مسلہ ہے ایم۔این۔اے چترال کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔


شیئر کریں: