Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں این ایچ اے کے زیرانتظام سڑکوں کی مرمت ایک مہینے کے اندر مکمل کرنیکی یقین دہانی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے چترال کے انفراسٹریکچر کی بہتری کے لئے ممبر نیشنل ہائے وے موکیش کمار کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابدکے زیرصدارت اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں لواری ٹنل میں سائن بورڈ کی تنصب، آلودگی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایگزاسٹ سسٹم اپ گریڈ کرکے عثماینہ کنسٹرکشن کمپنی کے بقایاجات جلد ادا کرنے ، کالاش ویلی روڈ کی تعمیر، دروش بازارکو پختہ کرنے اور دروش چترال روڈ پر پیچ ورک ایک مہینے کے اندراندر ڈپٹی کمشنر اور این ایچ اے ٹیم نے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،


اجلاس میں دینن بائی پاس روڈ پختہ کرنے اور لواری ٹاپ کے اوپرسڑک کو کلیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گرم چشمہ روڈ پر کام شر وع کرنے اورکالاش ویلی روڈ جلد مکمل کرنے جبکہ چترال میں این ایچ اے کے جی ایم لیول، پراجیکٹ ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل ایک مکمل آفس یکم جولائی سے کام کا آغازکرے گا ۔ اور سرتاج احمد خان کے درخواست پر شاہ سلیم باڈرسٹیشن وزٹ کا فیصلہ کرلیا اور شاہ سلیم تک آٹھ کلومیٹر سڑک کے پیچ ورک کام کا آغاز کا فیصلہ بھی ہوا ۔


سرتاج احمد خان نے کہاکہ چترال کی ترقی میں انفراسٹریکچرکا اہم رول ہے اور اس سے ٹورازم، انڈسٹریل اسٹیٹ، مائن منرل کے ذخائز ڈیوپلمنٹ ہونگے جبکہ کراس بارڈ ٹریڈ بھی بڑھ جائے گا اور چترال کے بزنس کمیونٹی اور بالخصوص ایف پی سی سی آئی وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، کمشنر ملاکنڈڈویژن ظہیر اسلام اور این ایچ اے کے اس کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ چترال کے انفراسٹریکچر کے لئے جامع پیکج منظور کرایاہے اور اس میں چترال کے منتخب نمائندوں کا کردار بھی قابل ستائش ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49091