
بلپنچ شیشیکوہ اور مدگلشٹ کے عوام کے مابین چراگاہ کے تنازعے پر کشیدگی، فائرنگ سے تین افراد زخمی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج سہ پہرمدگلشٹ شیشیکوہ میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ مڈگلشٹ کے قومی چراگاہ پڑاو سنجال میں نرسری کے دوران جھگڑا ہوا ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ چراگاہ کے حوالے بلپنچ شیشیکوہ اور مڈگلشٹ کے عوام کے مابین پہلے سے ہی تنازعہ تھا اور آج مذکورہ چراگاہ میں فارسٹ نرسری کے دوران بلپنچ والوں نے اسلحہ آتش سے فائرنگ کرکے مڈگلشٹ قبیلے سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو زخمی کیا ہے ذرائع کے مطابق مڈگلشٹ قبیلے کے لوگوں نے موقع پرفائرنگ کرنے والے شخص سے ایک ایس ایم جی بھی چھینا ہے اور انھیں مڈگلشٹ قبیلے کے لوگوں نے اپنی تحویل میں لیاہے مزید معلومات کے مطابق مڈگلشٹ جانے والی ایک پسنجر گاڑی کو بلپنچ والوں نے بلپنچ کے مقام پر روک کر مڈگلشٹ والوں کو یرغمال کئے ہیں اور دونوں علاقوں کے عوام کے مابین حالات انتہائی کشیدہ بتایا جارہاہے ۔ اخری اطلاع تک پولیس موقع پر نہیں پہنچی ہے ۔