Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش چترال روڈ کی مرمت اور بحالی پر کام شروع کروانے پر کمشنر ملاکنڈ کا شکریہ ۔۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوارڈنیٹر اور سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ انکی درخواست پر کمشنر ملاکنڈ نے این ایچ اے حکام کو دروش چترال روڈ کی مرمت فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کی جس پر گزشتہ دن کام کا آغاز کردیا گیاہے ۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ دروش چترال روڈ کھنڈر بن گیا ہے اور گزشتہ ایک سال سے مرمت کے نام پر سڑک پر روڑی اور بجری بچھاکر مذید ٹریفک کیلئے مشکلات پیدا کئے گئے تھے جس کی بنا پر مذکورہ روڈ پر چلنے والے افراد انتہائی کرب اور مشکلات کا شکار تھے۔ جبکہ کمشنر ملاکنڈ نے انکی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے این ایچ اے حکام کو مدعو کیااور انھیں ہدایت دی ۔ جس پر چترال کے عوام ان کے مشکور ہیں اور ساتھ پر امید ہے کہ چترال بونی روڈ پر بھی مرمت کا کام جلد شروع کرینگے ۔ تاکہ جون کے اختتام سے پہلے مذکورہ سڑکیں مرمت ہوسکیں ۔


انھوں نے بتایا کہ این ایچ اے کا جی ایم اور ممبر این ایچ اے خود بھی چترال کے دور ے پر ہیں کل وہ چترال بونی روڈ کا معائنہ کریں گے۔ سرتاج احمد نے این ایچ اے حکام سے چترال بونی روڈ کو بھی مرمت کرکے ٹریفک کیلئے ہموار بنانے کا مطالبہ کیا جو کئی برسوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خراب اور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ جو آئے روز حادثات کا بھی سبب بن رہا ہے ۔

drosh chitral road tarkol
drosh chitral road tarkol 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
49027