Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمبور ویلی میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا الزام من گھڑت اوربے بنیاد ہے۔عمائدین علاقہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) علاقہ رمبور کے معتبرات و باشندگان سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال سیف اللہ کالاش ، ریٹائرڈ صوبیدار دوردان خان ، چیف کالاش قاضی شیرزادہ ، معروف سماجی شخصیت رحمت نواز ، رہنما پی ٹی آئی عنایت اللہ ، برات خان ، غلام سرور ودیگر نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ شیخاندہ رمبور سے تعلق رکھنے والے چند شر پسند عناصر جنگلات کی رائیلٹی غیر منصفانہ تقسیم کا بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگا کر عوام میں انتشار پھیلارہے ہیں ۔ جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ وادی میں کھو ، کالاش ، قریش اور گجر برادری کے لوگ آباد ہیں ۔ ان میں سے کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ کیونکہ یہاں کے جنگل میں ونڈ فال کٹنگ کیلئے مقامی برادریوں کے نمایندوں ، محکمہ فارسٹ اور ایف ڈی سی کے نمایندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔ جس کی نگرانی میں تمام قانونی کٹائی انجام پائی ۔ اور تمام حقداروں میں رائیلٹی کی رقم متعلقہ قانون کے مطابق صحیح معنوں میں تقسیم کی گئی ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ گذشتہ پندرہ سالوں کے دوران کسی بھی قسم کا اعتراض یا الزام مقامی لوگوں کی طرف سے سامنے نہیں آیا ۔


انہوں نے کہا ۔ کہ کھو ، کالاش ، گجر برادری سمیت قریش برادری کی اکثریت رائیلٹی کی تقسیم پر مطمئن ہیں ۔ صرف چند شر پسند عناصر علاقے کے امن کو دانستہ طور پر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ حالانکہ ونڈ فال کٹنگ ایریا میں کسی کا بھی ذاتی جنگل نہیں ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چترال سے مطالبہ کیا ۔ کہ سازشی اور امن و امان کو خراب کرنے والے افراد خلاف کاروائی کرتے ہوئے سچائی اور حقیقت کو سامنے لایا جائے ۔

rumbor kalash valley press confrence on forest cutting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
49021