
لوئرچترال کےگاوں جنجریت کوہ میں خاتون بے دردی سے قتل
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال کے گاؤں جنجریت کوہ کے چراگاہ گاز گول بانڈہ میں گزشتہ نصف شب ایک شادی شدہ خاتون کو سوتے میں فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا ٍ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شہریمہ کے شوہر منور خان نے تین افراد سید نذیراور سید عالم سمیت ان کے باپ تورلالی پر دعویداری کی ہے جبکہ وجہ عدوات چراگاہ پر تنازعہ بیان کیا۔
مقتولہ کا تعلق اویر گاؤں سے تھا جس کی عمر 55سال بتائی جاتی ہے جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کردی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری ابھی عمل میں نہیں آئی ہے۔ دروش پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے کہاکہ ملزمان پر دعویداری کو جانچنے کے لئے جائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں قدم اٹھایا جائے گا۔