Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ، ایک ہی دن میں دوخواتین کی مبینہ خودکشی

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے نواحی گاوں آوی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون زوجہ محمد قربان شاہ بعمر ۳۵سال اتوار کی صبح گھر سے نکل کرلاپتہ ہوئی جس کی رپورٹ تھانہ بونی میں درج کرکے انکوائری شروع کی گئی تھی کہ بونی پل کے نزدیک خاتون کی لاش دریا سے برآمد کرلی گئی ہے ۔ جس کوپوسٹما رٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کی گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم مقامی پولیس مذید تفتیش کررہی ہے ۔

اسی طرح دوسرا واقعہ اپر چترال کے بریپ گاوں میں پیش آیا ہے جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ ز۔ب۔ زوجہ دیدار ولی بعمر ۲۵سال مبینہ طور پر چھریدار بندوق سے خود پر فائر کرکے خودکشی کی ہے ۔ جبکہ شوہر موقع پر موجود نہیں تھا۔ تاہم مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔آیا یہ خودکشی ہے یا کوئی اوروجہ۔۔


شیئر کریں: