Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں ماحول کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پوری دُنیا میں ہر سال ۵ جون کا دن ماحول کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس سال پوری دُنیا میں (Ecosystem Restoration) کے تھیم کے ساتھ منایا گیا جس کی میزبانی اس بار پاکستان کررہا تھا اس دن کی مناسبت سے آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں ایک مختصر پروگرام سجایا گیا پروگرام کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے منی اسمبلی کی صورت میں منعقد ہوا ۔ پروگرام کی نظامت یازدہم کی طالبہ سیدہ انیسہ کررہی تھی ۔ابتداء کلام پاک کی تلاوت سے جماعت یازدہم کی طالبہ بُشریٰ انصاری نے کیا۔

لائیبہ حبیب نے سوال و جواب کا سیش لیا جس میں ماحول سے متعلق سوالات طالبات اور اساتذہ سے پوچھے گئے۔ جماعتِ نہم کی دو طالبات مہوش رحیم اورعفت سعید نے ۵جون کی اہمیت اور اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے پریذنٹیشن دی، یازدہم کی طالبہ منال آمان نے ماحول کا گیت ترنم کے ساتھ پیش کیا اور دہم کی طالبہ مبشرہ زاہد، نہم کی کشمالہ انور اور مہوش رحیم اور فرسٹ ائر کی طالبہ نے ماحول کے حوالے اپنی تخلیقات پیش کی ۔ پروگرام کے توسط سے اس بات پر زور دی گئی کہ ماحول کی بہتری انسانی ہاتھوں میں ہے لہذا ماحول کی بہتری کے لیے ہر کسی کو اپنا مثبت کردارا دا کرنا ہوگا۔

akhss kuragh environmetal day 2
akhss kuragh environmetal day 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48952