Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں غیرسرکاری تنظیم چیپس کے زیراہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اگہی پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں چترال ہیریٹج اینڈ ایوانرمنٹل پروٹکشن سوسائٹی ( CHEPSّ) کے زیراہتمام ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرامات ترتیب دئے گئے تھے جس میں صفائی اور اگہی پروگرامات بھی شامل تھے۔
پروگرام کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ کہ چیپس نے اپنی سولویں سالگرہ ماحولیات کے عالمی دن کے نام کردی ۔
پروگرام کا انعقاد چیئر مین چپس(CHEPS) رحمت علی جعفر دوست نے اپنی رہائش گاہ پر رکھی تھی‘ جس میں بچوں اور نوجوانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

5 0 جون پوری دنیا میں ماحولیات کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے‘ اس سال پاکستان کو بین لاقوامی سطح پہ اس دن کی میزبانی کرنے کا موقع دیا گا تھا۔

اس سال کا تھیم ”ماحولیاتی نظام کی بحالی“ تھی۔ جس کو پاکستان بھر میں اسماعیلی مسلم کمیونٹی نے ”اسماعیلی سیوک“ پروگرام کے ذیرِسایہ منائی۔ جبکہ اپر چترال میں چپس) (CHEPS کے اشراک سے یہ پروگرام منعقد کی گئی۔

یادرہے کہ 5 0 جون 2005 کو بونی گول قاسماندہ میں ”Cleanliness Drive” رکھ کر اس سو سائٹی کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی تھی۔ چپس) (CHEPS علاقائی اور قومی سطح پہ ماحولیات، صفائی، اور معاشراتی اگاہی دینے میں ایک موثر اور فغال ادارہ ہے۔

چپس) (CHEPS نے اپنا تھیم دو مقامی پرندے Thrush ” “جسکو کہوار زبان میں سوسُورُ وک اور Chief” “Chaffجسے چیلینگی کہا جاتا ہے‘ کی تحفظ کے لیے نوجوانوں میں اگاہی کے طور پر رکھا تھا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سپرنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اپر چترال ڈاکٹر فرمان ولی ‘ جبکہ مہمان گرامی چترال کے پہلے اکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل منتظر علی تھے۔ دیگر شرکاء میں میجر ساجد علی اور مُکھی نامدار قاسماندہ دلبر علی شریک ہوئے۔

حاضریں سے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں نے ماحولیات کی اہمیت اور اسکی نزاکت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر فرمان ولی نے کہا ”انسان جب من سے پاک ہوتا ہے تو اس کا ماحول خودبخود صاف ہوجاتا ہے“۔

منتظر علی صاحب کا کہنا تھا ”ہم اگر خود کو صاف رکھیں اور صفائی کو فوقیت دے تو اس سے ماحولیات پر نہایت ہی اچھا اثر پڑے گا“۔

اس کے علاوہ پروگرام میں توجہ کا مرکز ڈاکٹر فرمان ولی کے ننھے صاحبزادے اور لکھاری فہم علی رہے، جو ماحولیات پر اپنی پہلی کتاب ترتیب دے رہے ہیں۔ اس کتاب میں فہم علی نے ماحولیات اور اس کے اقسام پر جامع روشنی ڈالی ہے۔

cheps upper chitral environmen day program 2
cheps upper chitral environmen day program 1

شیئر کریں: