Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرگاڑ مکتب سکول میں بچے پر مبینہ تشدد، ٹیچر کیخلا ف مقدمہ درج، نوکری سے معطل

شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ ) پرگاڑ شیشی کوہ میں مکتب سکول کے ایک بچے پر ٹیچر کی طرف سے مبینہ تشدد اور پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے واقعے میں ملوث ٹیچر کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔


محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز شیشی کوہ کے گاؤں پرگاڑ میں گورنمنٹ مسجد سکول میں پیش آیا ہے اور اسکی اطلاع بذریعہ ایس ڈی ای او پا کر جمعہ کے روز ہی محکمہ تعلیم کے افسران نے سکول کا دورہ کرکے واقعے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر لیا تھا۔

اس حوالے سے دروش پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر جمعرات کے روز ہی درج ہوچکی ہے جس میں 34،37سی پی اے کے دفعات لگائے گئے ہیں۔تاہم ملزم نے گرفتاری سے پہلے بی بی اے کرچکا ہے جس کی وجہ سے پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ہے ۔

محکمہ تعلیم نے جمعہ کے روز مذکورہ واقعے میں ملوث ٹیچر کو معطل کرکے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ تین دنوں کے اندر انکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کریگی۔

shishi child punishment teacher suspended fir
shishi child punishment teacher suspended

شیئر کریں: