Chitral Times

Dec 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں پولیوسے بچاو کے قطرےپلانے کے مہم کابدست اسسٹنٹ کمشنر مستوج افتتاح

شیئر کریں:

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں پولیو کے قطرے پلانے کے مہم کا آغاز کردیا گیا، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر رحمت امان، ڈاکٹر فرمان والی، ایم ایس کٹیگری ڈی ہسپتال بونی اور دوسرے میڈیکل آفیسرز بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے پیغام میں عوام سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر ے پلواکر عمربھر کی معزوری سے بچانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔

polio emunisation campaign upper chitral2

شیئر کریں: