Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صفائی مہم موثر بنایا جائے، غیر قانونی تجاوزات ہٹائی جائے۔ چیف سیکرٹری

شیئر کریں:

بہتر طرز حکمرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیازنے متعلقہ حکام کو ھدایات دی ہے کہ عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز جلد ہٹائے جائیں۔ صفائی مہم کو مزید موثر بنایا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ انسداد کورونا ویکسینیشن مہم کو اولین ترجیح پر رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے اور کورونا سے جلد چھٹکارا مل سکے اور تمام معاشی سرگرمیاں معمول پر آ سکے۔یہ ھدایات چیف سیکرٹری نے بدھ کے روز ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بارے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چینی اور دیگر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں اور بازاروں میں سرکاری نرخنامے کے آویزاں کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شکایت سیل پر موصول ہونے والے شکایات کی بروقت اور تسلی بخش ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر بہتر حکمت عملی طے کریں۔

ڈاکٹر کاظم نیازنے انتظامی افسران کوہدایت کی کہ افسران عوام کی خدمت کو اپنی ترجیح اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنائیں۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر ہونگے۔

دریں اثنا چیف سیکرٹری نے عوام سے اور علماء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسداد کورونا ویکسینیشن مہم میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیساتھ تعاون کریں تاکہ اس وبا سے عوام کا تحفظ جلد از جلد ممکن ہو سکے اور زندگی معمول پر آ سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48816