Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ روڈ خستہ حالی کا شکار، مرمت کویقینی بنایا جائے۔۔ صدر ھدیتہ الھادی چترال

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نصرت الٰہی صدر ھدیتہ الھادی ضلع چترال (لوئر) نے کہاہے کہ تحصیل لٹکوہ جو کہ ضلع چترال کا دوسرا بڑا سیاحتی، تجارتی اور زرعی مرکز ہونے کے باوجود یہاں کی سڑکیں نہایت خستہ حالی کا شکار ہیں بار بار حکومتی اعلانات اور افتتاح کے باوجود اب تک کام کا شروع نہ ہو نا اور سابقہ روڈ قلیوں کو دوسرے مقامات میں ٹرانسفر کرنا مزید چترال گرم چشمہ مین روڈ کی بربادی کا سبب بن رہا ہے،لہذا فوری طور پر ایم اینڈ آر فنڈز سے مرمت کا بندوبست کیا جائے۔


ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ تجارتی سیاحتی اور زرعی مرکز ہونے کی وجہ سے تحصیل لٹکوہ گرم چشمہ میں بے تحاشہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے صرف دو (2) ٹریفک پولیس اہلکار ناکافی ہیں جسے قیمتی جان اور مال کی ضیاع کا خدشہ ہر وقت موجود ہے اس نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے علاقے کے عوام الناس کی طرف سے ڈی پی او لوئر چترال محترمہ ثونیہ شمروز سے ٹریفک عاملہ میں اضافے کی استدعا کی جاتی ہے ۔

گرم چشمہ روڈ خستہ حالی کا شکار ، مرمت کویقینی بنایا جائے۔۔ صدر ھدیتہ الھادی چترال

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48809