Chitral Times

Sep 23, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیکسٹ بک بورڈ کے تمام معاملات کو ڈیجیٹلائز اوراسٹوڈنٹس کیلئےکتب آن لائن کئے جائیں۔وزیر تعلیم

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کو نئے خطوط پر استوار کرنیکی ضرورت ہے اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تمام معاملات بشمول آفس ڈیجیٹلائزڈ کی جائیں اور طلباء و طالبات کیلئے تمام کتب آن لائن کئے جائیں، اس ضمن میں صوبائی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ معاونت فراہم کرے گی۔ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن شہباز، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ رشید خان، ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ محمد عاصم جمشید اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.شہرام تراکئی نے ہدایت کی کہ ٹیکسٹ بک بورڈ میں آئی ٹی کیلئے الگ سیکشن بنائے جس میں میرٹ پر قابل آئی ٹی ایکسپرٹ بھرتی کریں۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ کے اندر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ بنے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف امور کیلئے جدید ایپلی کیشنز اور سافٹ وئیرز پر کام کی رفتار تیز کریں.انہوں نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے logo کو از سر نو ڈیزائن کرنے اور ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنیکی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہرام تراکئی کو ٹیکسٹ بک بورڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر بھی بریفنگ دی گئی.شہرام خان تراکئی نے کہا کہ جو بھی آئی ٹی سامان اور مشینری لگائی جائیگی وہ بین الاقوامی معیار کا ہو اور سٹاف کو اس کے مطابق تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے نظام کی ڈیجیٹلا ئیزیشن کا مقصد طلباء وطالبات اور اساتذہ کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے. تاکہ ماڈرن ٹولز کو استعمال میں لا کر بہترین تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔


شیئر کریں: