Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمیونٹی مڈ وائفز کو مستقل کیا جائے،بصورت دیگروزیراعظم ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔ CMWs

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کے کمیونٹی مڈ وائفز (CMWs) کا ایک اجلاس ایم این سی ایچ آفس چترال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت تنظیم کے صدر شاہدہ پروین نے کی۔ اجلاس میں نائب صدر نسیمہ سی ایم ڈبلیو کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاہدہ پروین نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہمارے سی ایم ڈبلیوز گیارہ برسوں سے محنت کرکے کمیونٹی میں اپنا ایک نام بنایا ہے۔ اور اب حکومت ہمیں بے غیر کسی وجہ کے برطرف کرنے پر تلی ہوئی ہے جس کو ہر گز ہونے نہیں دینگے۔

انھوں نے کہاکہ جس علاقے میں صحت کی سہولیات میسر نہیں وہاں خواتین کو سہولیا ت اور خدمات بہم پہنچانے کیلئے ایم این سی ایچ پروگرام کا آغا ز کیا گیا تھا کیونکہ زچگی کے مواقع پر شرح اموات بہت زیادہ تھی۔ جب ایم این سی ایچ پروگرام کا آغاز ہوا تو سی ایم ڈبلیوز نے اپنی پوری لگن اور محنت کے ساتھ کمیونٹی میں کام کیا اور خواتین کو حمل اور بچے کی پیدائش کے دوران اور بعد میں ہونے والے پیچیدگیوں کے بارے میں اگاہ کیا۔ اسی طرح نہ صرف دوران حمل بلکہ فیملی پلاننگ، پوسٹ نیٹل کیئر، پوسٹ ایبورشن کیئر اور پرسنل ہائی جین کے بارے میں اگاہی دینا شروع کیا۔ اور یہ سلسلہ تاہنوز جاری ہے یہی وجہ ہے کہ آج جتنے بھی دوردراز کے علاقےہیں وہاں پر کمیونٹی مڈ وائف خدمات سرانجام دے رہی ہیں،اورلوگوں کو ان کے دہلیز پر خدمات و سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ لہذا ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔


انھوں نے مطالبہ کیاکہ ہمیں مستقل کیا جائے لیبر روم سطح پر این او سی دی جائے۔


اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کی جائز مطالبات کو منظور کیاجائے بصورت دیگر تمام کمیونٹی مڈ وائف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر اعظم ہاوس اسلام آبادکے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔


شیئر کریں: