Chitral Times

Sep 18, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال انتظامیہ متحرک، اورلوڈ اوررات کے وقت سفرکرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی کاآغاز

شیئر کریں:


اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اوناوچ یارخون کے مقام پر آنے والے اندوہناک سانحہ اور آئندہ کے لئے اس طرح کے واقعات سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے تحصیلدار موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ بالائی علاقوں کی طرف سفر کرنے والے اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف روڈ ناکہ بندی کی.


اس موقع پر ہر ڈرائیور کو سفری اوقات سے متعلق ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن تھمادی گئی اور ان کو سمجھایا گیا کہ آئندہ کے لئے نوٹیفیکشن کے مطابق سفر کو یقینی بنائیں اور دوران سفر اوور لوڈ سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل کے استعمال سے بھی باز رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
اس حوالے سے مختلف تھانہ جات کے ایس،ایچ،اوز اور مختلف چیک پوسٹس کے انچارچ کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت رات کو سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

upper chitral crackdow aganist transporters ac adnan
upper chitral crackdow aganist transporters3
upper chitral notice for transporters

شیئر کریں: