Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس اور سول ججز کی ٹیسٹ کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبائی منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایسBPS-17)آفیسرزاور سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی (BPS-18)کی پوسٹوں کے ایبلٹی ٹیسٹ کیلئے دوبارہ شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پی ایم ایس کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ 18جون2021بروز جمعہ اور پشاور ہائی کورٹ پشاور میں سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی کیلئے ابیلٹی ٹیسٹ 22جون سے30جون 2021 ماسوائے اتوارتک منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ایبلٹی ٹیسٹ کے انعقاد سے کم ازکم 15دن پہلے امتحانی مراکز اور رول نمبر سلپس کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ wwww.kppsc.gov.pkپر اپلوڈ کی جائیں گی۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48737