Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انسانی حقوق فاونڈیشن کے صدر نیازی کی سعودیہ میں جان بحق چترالی نوجوان کی جسدخاکی پاکستان پہنچانے کی اپیل

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انسانی حقوق فاونڈیشن چترال کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے صدر پاکستان ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سمیت متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے مصباح ارزو کی جسد خاکی کو سعودی عرب سے جلد پاکستان پہنچانے کی بندوبست کی جائےجو گزشتہ دنوں سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ نیاز اے نیاز ی نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مصباح آرزو کی لاش سعودیہ کے ایک سردخانہ میں رکھا گیا ہے جہاں روزانہ کافی چارجز بھی وصول کئے جارہے ہیں ۔جو خاندان اور سعودیہ میں مقیم چترالی باشندوں کیلئے الگ مسئلہ ہے ۔

انھوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چترالی نوجوان کی دیار غیر میں ہلاکت ایک الگ صدمہ جبکہ انکی جسد خاکی علاقہ نہ پہنچنے کی وجہ سے لواحقین انتہائی کرب میں مبتلا ہیں۔ نیاز اے نیازی نے سعودیہ ودیگر عرب ممالک میں مقیم چترالیوں کی طرف سے مصباح آرزو کی جسد خاکی کو پاکستان پہنچانے کیلئے کوششوں کو بھی سراہا ہے ۔ اور امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق اس نیک کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48707