Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف پی سی سی آئی اجلاس، قرنطینہ سنٹرز بنائےگئے ہوٹلوں کا معاوضہ حکومت کے ساتھ اُٹھانے کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہیڈکوارٹر میں جنرل باڈی کا اجلا س زیر
صدارت ناصر ناصر حیات مگو صدر ایف پی سی سی آئی منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں کے ریجنل آفس سے جنرل باڈی کے ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

خیبرپختونخوا کے ریجنل آفس پشاور میںویڈیو لنک اجلاس میں نائب صدر محمد زاہدشاہ ،ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران فضل الرحیم، ضیاءالحق سرحدی، حاجی محمد افضل، عاطف خان، حاجی شاکرین، سلمان الہی، منظورخان، معمورخان، منھاج باچا،دیر سے ویڈیو لنگ نورعالم خان ، عمران خان سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ گیارہ ممبران نے محمد زاہد شاہ کو اپنی اپنی پراکسی جمع کرائی۔

اجلاس میں حاجی غلام علی سابقہ صدر ایف پی سی سی آئی، سرتاج احمد خان کوآرڈینیٹرنے ریجنل آفس پشاور میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ویڈلنک میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد زاہدشاہ، حاجی غلام علی، حاجی محمد افضل،ضیاءالحق سرحدی اور دیگر ممبران نے کوویڈ19کے پہلی لہر میں سوات، چترال اور دیر کے ہوٹلوں میں قطرنیہ سنٹر بنادی گئی تھی لیکن اب تک ان ہوٹلز کو ادائیگی نہیں کی گئی اور وفاقی حکومت سے ہوٹل مالکان کو معاوضہ دینے کا مسئلہ اٹھایا جائے۔

ویڈیو لنک میں ملک بھر کے انڈسٹری وسرمایہ کاری بورڈ، کنٹونمنٹ بورڈ، ڈبلیو ایس ایس پی بورڈ، کے پی بی او آئی بورڈ، کے پی ازمک بورڈ سمیت دیگر میں ایف پی سی سی آئی کو نمائندگی دینے کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فیڈریشن لیول پر صدر ایف پی سی سی آئی ناصرحیات مگو اٹھائے۔ ویڈیولنگ میں پاک افغا ن ٹرانزٹ ٹریڈ اور گیتا کے لئے اضاخیل ڈرائی پورٹ کو فعال کرنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ مارکیٹ ریٹ سے زیادہ کرائے وصول کرنے والے پر تشویش کا اظہار کیا اور اور معاملات طے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر جی بی ممبر ضیاءالحق سرحدی کی شریک حیات سمیت دیگر جان بحق ہونے والے افراد کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

fpcci gen body ijlas peshawar2 1

شیئر کریں: