Chitral Times

Sep 24, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنرچترال لوئیراورایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیوچپقلش؛ایس ڈی او تبدیل

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو خیبرپختونخوا نے سی اینڈ ڈبلیو سب ڈویژن چترال کے ایس ڈی او محمد عتیق فاروق کو تبدیل کر کے انہیں سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹرانسفر ارڈر کے مطابق وہ گریڈ 16کا سب انجینئر ہے جو کہ اپنی ہے اور اسکیل پر ایس ڈی او تعینات تھے۔

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق انہیں پارٹی کے بعض ضلعی سینئررہنماوں کی حمایت حاصل تھی جبکہ وہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کے خلاف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سوشل میڈیا پر مہم چلاکر ان پر اور ان کر قریبی ساتھیوں پرکرپشن کے الزامات لگاریے تھے۔

ذرائع نے’ مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیر زادہ نے’ ڈی سی چترال کے دفتر میں ایک نشست کا اہتمام کر کے عثیق فاروق کو کرپشن کے الزامات کا ثبوت پیش کرنے کو کہا ۔ یہ اجلاس اس وقت سوشل میڈیا میں گرما گرم موضوع بحث بن گئی جب عتیق فاروق نے ڈی سی اپر لزام عائد کیا کہ انہیں لیویز کے ذریعے زبردستی اٹھواکر اپنے دفتر میں حبس بے جا میں رکھا جبکہ وزیر زادہ اور ڈی سی اس کی سختی سے تردید کر دیے ہیں۔

ادھر عتیق فاروق نے ڈی سی کے خلاف مقامی عدالت میں حبس بے جا کا کیس دائر دیا ہے جس میں 31۔مئی کو پیشی کی تاریخ مقرر ہوئی ہے۔ عتیق فاروق کا تبادلہ دو ماہ قبل بھی چترال سے باہر ہوئی تھی جبکہ دو ہفتہ قبل دوبارہ چترال ٹرانسفر ہوگئے تھے۔

sdo chitral transfer

شیئر کریں: