Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر خیبر پختونخواہ نے یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کی داخلہ کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنیکی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے صوبہ کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کیلئے داخلہ کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی، گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ کی تمام اعلی جامعات کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ کے مطابق تمام صوبائی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جامعات میں اقلیتوں کیلئے داخلہ لینے کیلئے 15 دن میں ترجیحی بنیادوں پر پالیسی کیس تیار کر کے متعلقہ فورم کو ارسال کریں تاکہ اعلی جامعات میں داخلہ کیلئے اقلیتی کوٹہ کو عملی طور پر نافذ کیا جا سکے، مراسلہ کے مطابق میڈیکل، انجنئیرنگ یونیورسٹیز اور ویٹرنری کالجز میں داخلے کیلئے اقلیتی کوٹہ عملدرآمد نہیں ہو گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کے اس قابل قدر اقدام سے صوبہ میں موجود اقلیتوں کیلئے اعلی تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔


شیئر کریں: