Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال؛ ایک اور طالبہ نے گلے میں پھندہ ڈالکر خودکشی کرلی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے مقام پرکوسپ میں اٹھارہ سالہ بی ایس سٹوڈنٹ فوزیہ عالم نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ۔ مستوج پولیس کے مطابق فوزیہ عالم کے والد وزیر عالم نے پولیس کو بتایا ۔ کہ ان کی اٹھارہ سالہ بیٹی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گذشتہ روز گھر میں گلے میں اپنے دوپٹے کو پھندہ بنا کر خود کشی کی ہے ۔

پولیس نے والد کے رپورٹ پر خود کشی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کرکے ورثا کے حوالے کردی ۔ جسے بعد آزان سپرد خاک کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ فوزیہ عالم غیر شادی شدہ تھیں ۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ یو سکیں ۔ چترال میں تعلیم یافتہ نوجوان بچیوں میں خود کشی کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ اور جاری سال کے پانچ مہینوں کے دوران سولہ افراد کی خودکشی کی اطلاعات ہیں ۔ جبکہ خودکشی کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ چترال میں اس سلسلے میں ایک دارالامان کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ تاکہ انتہائی طور پر نفسیاتی دباو کا شکار افراد کو سنگین قدم اٹھانے سے پہلے سہارا مل سکے ۔

اس سلسلے میں چترال میں مستقل بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت بھی محسوس کی جارہی ہے ۔ لیکن حکومتی سطح پر اب تک اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا گیا ہے ۔ اور نہ پولیس کی طرف سے اس قسم کے واقعات کے حوالے سے مکمل طور پر تفتیش کرنے کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48548