Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استارو متبادل روڈ کی بحالی پر مامور مزدوروں کو معاوضہ نہ ملنے پر بونی میں احتجاجی دھرنا

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )گزشتہ سردیوں کے موسم میں استارو متبادل روڈ کو بحال اور ٹریفک کے نظام کورواں رکھنے کے لیے استارو کے مقامی 6افراد کو ماہانہ اجرت پر روڈ کو بحال رکھنے کی زمہ داری دی گئی تھی ابتدا میں انہیں چار مہینے کام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی بعد میں دو مہینے پورا ہونے پرانہیں بیعیر کسی مغاوضہ دئیے فاریع کردیے گیے۔دو مہینے گزرنے کے باوجود مغاوضہ نہ ملنے پر مذکورہ مزدور ایکسئن اپر چترال کے دفتر کے سامنے آج دھرنے پر بیٹھے رہے اور تا حصول مغاوضہ دھرنے دینے پر بضد رہے ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں انتظامیہ،ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر کے کہنے پر دن رات ایک کرکے تورکھو روڈ بحال رکھا جس کے تمام تورکھو کے ڈرائیور اور مسافر بھی شاہد ہیں۔ لیکن آج تک ہمیں مغاوضہ نہ دینا ظلم زیادتی کے مترادف ہے۔

بعدازاں وہاں موجود سابق وی سی ناظم شاگرام اور تحریک انصاف تورکھو موڑکھوکے صدر منہاج الدین،سابق یوتھ کونسلر یو سی واشیچ سمیع الدین و دیگر کی کوششوں سے اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عدنان کی دلچسپی سے مسلہ کا ایک تحریری معاہدہ کی رو سے تصفیہ ہوا۔ جس کے تحت پراجیکٹ منیجر انیس احمد نے تحریری طور پر یقین دلایا کہ مذکورہ مزدوروں کی مزدوری مبلع ایک لاکھ اسی ہزار روپے 28مئی بروز جمعہ ادا کی جائیگی۔اس یقین دہانی پر وقتی طور پر دھرنا ختم کرکے مزدور اپنے گھروں کو چلے گئیے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48541