
لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، چالیس لیٹر شراب برآمد ، ملزمان گرفتار
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان کی ہدایت پر منشیات فروشان کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آیون نے کاروائی کرتے ھوئے ملزم سے 40لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزمان بشیر احمد ونیاز ولی شاہ ساکنان ایون کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انکے قبضے سے چالیس لیٹر دیسی شراب ( ٹارہ ) برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے ہیں اور ان کے خلاف 3/4 PHO کے تحت تھانہ ایون میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔