Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خبر پر ایکشن، اپرچترال انتظامیہ کی طرف سےآندھی اورتیز ہواؤں سے متاثرہ خاندان کو ریلیف آئٹم پہنچادی گئی

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے گزشتہ رات شدید آندھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے محمد ولی خان ولد بلان خان سکنہ اوی کے گھر متاثر ہونے کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے امدادی سامان متاثرہ خاندان تک پہنچا دیا۔


ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے متاثرہ گھر کا جائزہ لیا اور ہنگامی بنیادوں پر متاثر ہونے والے شخص کو ریلیف آئٹم جن میں خیمے، فوم، کمبل، رضائی، کیچن سیٹ وغیرہ شامل تھے پہنچا دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نےمتاثرہ گھر کےنقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو جلد از جلد اپنے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرہ خاندان کو جلد از جلد امدادی چیک مل سکے۔

ac mastuj upper chitral visit awi distroyed house2
ac mastuj upper chitral visit awi distroyed house1

شیئر کریں: