Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شندور روڈ پرتعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کا اجتماع ارکان اتوار کے روز امیر ضلع اخونزادہ رحمت اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ درج ذیل قرارداد منظور ہوئی۔

ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ممنون ہیں کہ انھوں نے چترال شندور روڈ کی اہمیت و ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گورنر ہاوس پشاور میں دیگر منصوبوں کے ساتھ چترال شندور روڈ کے افتتاح کیا ۔ مگر افسوسنا ک بات یہ ہے کہ افتتا ح کے بعد اب تک کام شروع نہ ہوسکا ہے۔شندور کی جو اہمیت و افادیت ہے وہ کسی سے مخفی نہیں، اور ٹورازم کی اہمیت کے پیش نظر شندور تک روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت اور پورے چترال کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

لہٰذا جماعت اسلامی کا یہ اجتماع ارکان صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چترال شندور روڈ کے افتتاح شدہ اہم منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرایا جائے ۔ تاکہ علاقے میں ٹورازم کو فروغ ملے اور علاقے کی غربت میں کمی آنے کے ساتھ آمد و رفت کی مشکل صورتحال سے خلاصی مل سکے۔


شیئر کریں: