Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر چترال کےمختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف چترال کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،
چترال شہر میں جماعت اسلامی نے احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے امیر جماعت اسلامی مولانا اخونزادہ رحمت اللہ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امریکہ اور اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسی پر تنقید کی۔

نماز جمعہ کے بعد چترال شہر میں مختلف مساجد سے جلوس نکالے گئے جوکہ اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پی آئی اے چوک پہنچ گئے جہاں جلسہ منعقد ہوا۔ ایک قرارداد کے ذریعے حکومت پر زورد یا گیا کہ وہ مسئلہ فلسطین پر مضبوط موقف اختیار کرے۔اور اقوام عالم کے سامنے اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے اواز بلند کرے۔
اسی طرح دروش اور اپر چترال کے ریشن کے مقام پر بھی جلسہ منعقد کرکے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا .

دروش میں جمیعت علماء اسلام ضلع چترل کی قیادت میں اسرائیل مردہ باد ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں اسرائیلی وزریر اعظم ملعون کا پتلہ اور اسرایئلی جھنڈا فلک شگاف نعروں کی گونج میں نظر اتش کیا گیا۔

ریشن کے مقام پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکرکے افراد نے شرکت کی۔ اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی جبکہ اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئ۔ اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی ممالک کو یکجا کرکے اسرائیل کے خلاف ٹھوس آواز اُٹھائی جائی۔

Chitral protest against israili agression1
drosh protest against israil aggresion
Chitral protest against israili agression reshun1
Chitral protest against israili agression reshun

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
48438