Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم کےتدریسی کیڈر گریڈ۔12 سے 18 تک کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی پر صوبائی وزیر کو بریفنگ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیرصدارت محکمہ میں ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے اعلی حکام نے تدریسی کیڈر گریڈ۔12 سے گریڈ18 تک کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر کہاکہ محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ جون کے مہینے میں تمام خواہشمند اساتذہ کیساتھ کیلئے خالی پوسٹوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی اور اخبارات کے ذریعے بھی اشتہار شائع کیا جائے گاجس کیلئے خواہشمند اساتذہ آن لائن اپلائی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آٹومیٹڈ نظام کے ذریعے اساتذہ وقت ضائع کئے بغیر گھروں سے آن لائن درخواست دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور متعلقہ حکام آن لائن درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے اور محکمہ تعلیم کی طرف سے منظور شدہ انڈیکیٹرز کے حساب سے تبادلوں کیلئے میرٹ لسٹ کے مطابق تقریباً مہینے کے اندر اندر تبادلے کئے جائیں گے۔

شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ اس آن لائن نظام کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کا قیمتی وقت بچ جائے گا اور کوشش ہوگی کہ سال میں کم از کم ایک دفعہ تعلیمی سال کے اختتام پر تبادلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ای ٹرانسفر ایپلیکیشن کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے اور جس وقت خالی اسامیوں پر تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے خواہشمند امیدوار ایپلائی کرنا شروع کر دیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48389