Chitral Times

Sep 25, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال؛ شاہ میراندہ سنگور میں بجلی کی مین لائنیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں ہیں۔نوٹس لیاجائے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال شہر کے نواحی گاوں شاہ میراندہ سنگور میں واپڈاکے ایچ ٹی لائنیں علاقے کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی ہیں، واپڈا (پیسکو) کی مین لائن انسانی آبادی کے اوپر سے گزار کرلے جانے کی وجہ سے کسی بھی وقت جان لیوا ہوسکتے ہیں۔
شہریوں کے مطابق ان لائنوں میں سے 11000وولٹ بجلی گزرتی ہے۔اور یہ لٹکتی ہوئی تاریں کسی کے گھرکے اوپر سے اورکسی کے گھر کے ساتھ انتہائی نزدیکی سے گزرتی ہیں۔جس کی وجہ سے انسانی جانوں کے لئے خطرہ لاحق ہے اور کسی بھی وقت کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔


علاقے کے مکینوں کے مطابق اس سلسلے میں واپڈا کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اور متعلقہ حکام موقع پراکر معائنہ اوران لائنوں کو متبادل جگہوں سے لے جانے کے لئے سروے بھی کر چکے ہیں۔مگر ابھی تک کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔


علاقے کے مکینوں نے حکام بالا، منتخب نمائندگان اور خصوصا ایم این اے چترال اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے اپیل کی ہیں کہ کسی بھی جانی نقصان سے پہلے ان لائنوں کو متبادل محفوظ مقامات سے گزارا جائے۔

bijli transmision line chitral2

شیئر کریں: