Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی زبان کے معروف ادیب وشاعرصادق اللہ صادق انتقال کرگئے، چترال سنگورمیں سپرد خاک

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترالی زبان کے معروف ادیب اورشاعر صادق اللہ صادق اتوار کی صبح اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 62برس تھی اور دو سال قبل محکمہ تعلیم سے اکاونٹس افیسر کے طور پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہیں لویر چترال میں واقع گاؤں سنگور میں اتوار کے روز بعدآز نماز عصرسپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ایم این اے چترال عبد الاکبرچترالی، ایم پی اے ہدایت الرحمن کے علاوہ سرکاری وسول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

وہ نیشنل بنک آف پاکستان کے ملاکنڈکے ریجنل منیجر ظاہر اللہ، ریٹائرڈ صوبیدار بہادر اللہ، پرنسپل بشیر اللہ کے بھائی تھے۔ وہ انجمن ترقی کھوار چترال کے سینئر نائب صدر بھی تھے اور نظم ونثر میں کئی کتابوں کے مصنف تھے۔

sadiqullah late janaza

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48293