Chitral Times

Sep 24, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں 16مئی سے ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کیا گیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ہفتے کے روز کورونا صورت حال میں پابندیوں سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں کہ صوبے میں 16مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کیا گیا اور سختی سے تاکید کی گئی کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے صورت میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔17مئی 2021سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر کھول دئیے جائیں گے اور مقررہ اوقات کار تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔محکمہ داخلہ نے بتایا کہ اس نازک صورت حال میں ثقافی اور مذہبی ہر قسم ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی اور انتظامیہ اس پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کورونا کے خلاف ہماری جدوجہد ثمر بار ثابت ہو اور لوگوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔صوبے میں کاروباری سرگرمیاں اور مارکیٹس رات 08بجے کے بند مکمل بند ہو ں گی، صرف پٹرول پمپس، ادویات کی دکانیں، دودھ، تندور کی دکانیں کھلی رہیں گی۔پشاور میں عوامی مقامات پر ماسک کی استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس کے سا تھ ساتھ ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سر وس پر پابندی برقرار رہے گی۔

صوبے میں 16مئی سے ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کیا گیا

شیئر کریں: