Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ محمود خان کا زمونگ کور کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کی

شیئر کریں:


پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے فوری بعد بے سہارا اور یتیم بچوں تعلیم وتربیت کے لئے قائم ادارہ زمونگ کور پہنچ گئے۔ وزیراعلی ادارے میں رہائش پذیر بچوں سے گھل مل گئے اور ان میں عید کے تحفے تحائف تقسیم کئے۔ صوبائی کابینہ ممبران ہشام انعام اللہ، اورکامران بنگش کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی ارباب وسیم اور رابعہ بصری بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ عید ادارے میں رہائش پذیر ان بچوں کے نام کرتے ہیں جو ہماری توجہ کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، یہ بے سہارا بچے نہیں بلکہ یہ ریاست اور ہم سب کے بچے ہیں صوبائی حکومت ان بچوں کا بھر پور خیال رکھے گی۔

پوری امت مسلمہ اور قوم بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس دفعہ عید کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے کیونکہ پہلی دفعہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید الفطر منایا جارہاہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں کہا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید الفطر منانا سب کی خواہش رہی ہے اور اس دفعہ صوبائی حکومت نے اس کو ممکن بنانے کے لئے بھر پور کوشش کی اور یہ امر خوش آئیند ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے خیبر پختونخوا کی شہادتوں کو قبول کرکے اچھی روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔ محمود خان نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔وزیر اعلی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وبا کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید سادگی سے منائیں، عید کی تعطیلات اپنے گھروں میں گزاریں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے صاحب ثروت لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس عید کے موقع پر اپنے اردگرد نادار اور کمزور لوگوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔
َِِ<><><><><><><>

cm mahmood khan visit zamong kor peshawar1

وزیراعلیٰ کی معروف مزاح نگار اور فنکار فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی وفات پر افسوس کا اظہار


پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز مزاح نگار، فنکار اور تخلیق کار فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فاروق قیصر ایک کثیرالجہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے لازوال کردار تخلیق کئے ہیں، مرحوم نے فنون لطیفہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاروق قیصر نے طنز و مزاح کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خلاف شعور اجاگر کیا اور ان کے تخلیق کردہ کردار ہماری سماج کی عکاس ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری زاہد مہمند کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم زاہد مہمند پارٹی کے ایک سرگرم کارکن تھے اور ان کی وفات سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی۔درایں اثناء وزیر اعلی نے ٹریفک کے حادثے میں انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
َِِ<><><><><>


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48280