Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش فیسٹول کورونا ایس او پیز کے تحت جاری، بیرونی سیاحوں سمیت ویلی میں داخلے پر پابندی عائد

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کالاش قبیلے کی موسم سرما کا تین روزہ تہوار چیلم جوشٹ تینوں کالاش وادیوں، بمبوریت، بریر اور رمبور میں جاری ہے۔ تینوں وادیوں میں خوبصورتی اوررنگینیاں بھی اپنی عروج کو پہنچ چکی ہیں، مگر کورونا وائرس کی وجہ سے تہوار انتہائی سادگی سے منایا جارہاہے، باہر سے کسی کوبھی کالاش وادیوں میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہاں تک کے بیرونی سیاحوں کو استثنی کے باوجود انھیں ایون چیک پوسٹ سے واپس کردیا گیا۔تاہم بعض سرکاری افسران کی فیسٹول میں ممکنہ شرکت کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔


کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں تہوار کے رسومات کی ادائیگی کے دوران دستانے اور ماسک کا استعمال، جسٹخان (ناچنے کی جگہ) میں ایک وقت میں محدود تعداد میں افراد کا داخلہ اور ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنا شامل ہیں۔فیسٹول کی اخری تقریب 16مئی کو بمبوریت میں ہوگی۔اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی وزیرزادہ بھی شرکت کریں گے۔


دریں اثنا کالاش ویلی کے ہوٹل مالکان بھی کوروناوبا ء کی وجہ سے انتہائی متاثر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی سال بھرکی کمائی انہی فیسٹول پر منحصرتھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سال کے صرف چھ مہینے ان کا کاروبار چلتا ہے جبکہ چھ مہینے برفباری کی وجہ سے علاقے تمام ہوٹل بند ہوتے ہیں اور مسلسل دو برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔انھوں نے سیاحت سے وابسطہ افراد کیلئے خصوصی پیکج کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

kalash festival chitral chelumjusht with corona sops11
kalash festival chitral chelumjusht with corona sops111
kalash festival chitral chelumjusht with corona sops115


شیئر کریں: