Chitral Times

Sep 25, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوااورپی ایم آریو کے زیراہتمام آن لائن حسن قرآت و نعت مقابلے اختتام پذیر

شیئر کریں:

قرآت کے مقابلوں میں عثمان زاہد (نوشہرہ) نے پہلی، عبدالرشید (پشاور) نے دوسری جبکہ انعام الحق (پشاور) نے تیسری پوزیشن لی، نعت خوانی میں محمد اظہرخان(نوشہرہ)نے پہلی، دانش فرید (ایبٹ آباد) دوسری اورمسماۃ گلان ظفر(پشاور) کی تیسری پوزیشن
کورونا وائرس کے باعث نوجوانوں کیلئے آن لائن ای مقابلوں کا انعقاد کیاگیا تھا،صوبے بھر سے 500 سے زائد نوجوان مردو خواتین کی شرکت، پہلی پوزیشن پرایک لاکھ، دوسری پر70 اور تیسری پوزیشن پر 50 ہزار روپے انعام دیئے جائینگے۔


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا اور پی ایم آر یو کے باہمی اشتراک سے کورونا وائرس کی وباء کو مدنظررکھتے ہوئے صوبے کے نوجوانوں کیلئے منعقدہ ای حسن قرآت و نعت خوانی کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ قرآت کے مقابلوں میں عثمان زاہد (نوشہرہ) نے پہلی، عبدالرشید (پشاور) نے دوسری جبکہ انعام الحق (پشاور) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نعت خوانی کے مقابلوں میں محمد اظہرخان(نوشہرہ)نے پہلی، دانش فرید (ایبٹ آباد) دوسری اورمسماۃ گلان ظفر(پشاور) نے تیسری پوزیشن لی۔ صوبے بھر سے 500 سے زائد نوجوان مردو خواتین نے مقابلوں میں شرکت کی اور تین سے چار منٹ کی ویڈیوز بنا کر پی ایم آر یو کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن ” ای مقابلہ ہمدو ثناء پورٹل” (E Muqabla Hamd o Sanaa) پر بھجوائی گئیں۔مقابلوں میں پہلی پوزیشن پرایک لاکھ روپے، دوسری پر70ہزار اور تیسری پوزیشن پر 50 ہزار روپے انعام دیئے جائینگے جبکہ ساتھ ہی ٹاپ دس پوزیشن ہولڈرز کیلئے بھی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

نوجوانوں کیلئے قرآت و نعت خوانی کے آن لائن مقابلوں کیلئے پی ایم آر یو نے خصوصی ” ای مقابلہ ہمدو ثناء پورٹل” تیار کیا ہے جس میں نوجوان مردوخواتین آن لائن ویڈیوز ریکارڈ کرکے بھجوا رہے ہیں۔ مقابلوں میں 15 سے 29 سال تک کے 500سے زائد مردو خواتین نے حصہ لیا۔ قرآت کے مقابلوں میں 253 جبکہ نعت کے مقابلوں میں 247 شرکاء نے اپنی خوبصورت آواز میں 3 سے4 منٹ کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے” ای مقابلہ ہمدو ثناء پورٹل” (E Muqabla Hamd o Sanaa) پر بھجوائی ہیں جس کی ججز جن میں مفتی و قاری صاحبان کی نگرانی میں شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے۔ مقابلوں کے دوسرے میں مرحلے میں قرآت اور نعت خواں کے ٹاپ دس دس شرکاء کی حتمی فہرست تیار کی جائے گی جن سے اگلے مرحلے کیلئے نئی ویڈیوز منگوائی جائے گی جن میں فاتح شرکاء کا انتخاب کیا جائے گا۔ مقابلوں کے فاتح نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ، 70ہزار اور50 ہزار روپے کے نقد انعام رکھے گئے ہیں۔

naat competition kp online winners

شیئر کریں: