Chitral Times

Sep 24, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کارخانو مارکیٹ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پروزیراعلیٰ برہم، ڈپٹی کمشنر پشاور کو وراننگ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے بغیر کسی پروٹوکول حیات آباد، کارخانو مارکیٹ، جمرود روڈ اور رنگ روڈ کا دورہ کیا اور لاک ڈاون کی صورتحال، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے کارخانو مارکیٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کارخانو مارکیٹ میں بعض دکانداروں کی طرف سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ دیتے ہوئے لاک ڈاون پر سختی عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
َِِ<><><><><><>


دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہریوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ ایک معاشرتی برائی بھی ہے، ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نکلنے والی اندھی گولی یا تو کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دو چار کر سکتی ہے اور کسی کی عید کی خوشیاں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے لہذا شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے پولیس کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی مکمل سد باب کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


شیئر کریں: