Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ اور قبائلی امور نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق صوبہ بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر ہوگا۔ تاہم اس کمی کا اطلاق دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔


شیئر کریں: