Chitral Times

Sep 20, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کم وسائل والے ٹیلنٹ کے حامل افراد کی مددکیلئے”روز”کا ساتھ دیں۔ناصرعلی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے تورکھو اوجنو سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ ناصر عالم نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کم وسائل والے مگر ٹیلنٹ کے حامل افراد کی مدد کرکے انہیں بھی ان اداروں میں داخلہ لینے کے قابل بنانے کے لئے ROSEکا بھر پور ساتھ دیں جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے اس سلسلے میں کوشان ہے اور سینکڑوں طلباء وطالبات کوپروفیشنل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرنے لئے وظائف فراہم کی ہے جس کے بغیر ان کا داخلہ ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور تھا۔

کراچی یونیورسٹی سے فزکس میں ایم ایس سی کی ڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کرنے والے حافظ ناصر عالم نے میڈیا سے گفتگومیں اپنی مثال دیتے ہوئے کہاکہ بی۔ایس سی پارٹ ون میں چترال کے کالج میں اعلیٰ نمبر لینے کے باوجود انہوں نے مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع کردیا تھا لیکن ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ سے رابطہ کرنے پر ان کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے قابل بنایا اور چترال سے انہوں نے بی۔ایس سی اچھے نمبروں سے پاس کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماسٹر ڈگری کا حصول بھی اس ادارے کے بغیر ان کے لئے ناممکن تھا۔ انہوں نے کہاکہ محض مالی وسائل کے نہ ہونے کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محرومی سے اس ادارے نے سینکڑوں نوجوانوں کو بچاکر ان کو ذہنی انتشار اور احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچالیا ہے اور اس کام میں معاشر ے کے مثبت سوچ رکھنے والے فکر مند افراد کی تعاون ناگزیر ہے۔


شیئر کریں: