Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوااورپی ایم آریو کے زیراہتمام آن لائن حسن قرآت و نعت خوانی مقابلے

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے باعث نوجوانوں کیلئے آن لائن ای مقابلہ حمدو ثناء پورٹل کے ذریعے مقابلے منعقد کئے گئے، صوبے بھر سے 500 سے زائد نوجوان مردو خواتین کی شرکت


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا اور پی ایم آر یو کے باہمی اشتراک سے کورونا وائرس کی وباء کو مدنظررکھتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبے کے نوجوانوں کیلئے ای قرآت و نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ نوجوانوں کیلئے قرآت و نعت خوانی کے آن لائن مقابلوں کیلئے پی ایم آر یو نے خصوصی ” ای مقابلہ ہمدو ثناء پورٹل” تیار کیا ہے جس میں نوجوان مردوخواتین آن لائن ویڈیوز ریکارڈ کرکے بھجوا رہے ہیں۔ مقابلوں میں 15 سے 29 سال تک کے 500سے زائد مردو خواتین نے حصہ لیا۔ قرآت کے مقابلوں میں 253 جبکہ نعت کے مقابلوں میں 247 شرکاء نے اپنی خوبصورت آواز میں 3 سے4 منٹ کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے” ای مقابلہ ہمدو ثناء پورٹل” (E Muqabla Hamd o Sanaa) پر بھجوائی ہیں جس کی ججز جن میں مفتی و قاری صاحبان کی نگرانی میں شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے۔ مقابلوں کے دوسرے میں مرحلے میں قرآت اور نعت خواں کے ٹاپ دس دس شرکاء کی حتمی فہرست تیار کی جائے گی جن سے اگلے مرحلے کیلئے نئی ویڈیوز منگوائی جائے گی جن میں فاتح شرکاء کا انتخاب کیا جائے گا۔ مقابلوں کے فاتح نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ، 70ہزار اور50 ہزار روپے کے نقد انعام رکھے گئے ہیں۔


شیئر کریں: