Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیرآڈیوٹیپ کی تحقیقات مکمل،اجمل وزیر کے کسی تعلق کی تصدیق نہ ہوسکی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا کے سابقہ مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی آڈیو ٹیپ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ہفتے کے روز میڈیا کو خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔ کامران بنگش نے انکوائری کمیشن رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ خیبر پختونخوا حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔ اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن کی سربراہی سابق سینیٹر بیوروکریٹ صاحبزادہ محمد سعید کر رہے تھے۔ انہوں مزید کہا کہ سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس طارق جاوید اور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بشیر انکوائری کمیشن کے ارکان تھے۔ انکوائری کمیشن رپورٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ تحقیقاتی عمل میں سرکاری حکام ایڈورٹائزنگ ایجنسی اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے جبکہ انکوائری کمیشن نے ٹی او آر کے مطابق آڈیو کی صداقت کی جانچ کے لیے ٹیپ ملک کی سب سے معتبر ایف آئی اے فارنزک سائنس لیبارٹری بھجوائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فارنزک سائنس لیبارٹری آڈیو ٹیپ کی صداقت یا اجمل وزیر کے کسی نتیجہ خیز تعلق کی تصدیق نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کی حد تک تحقیقاتی رپورٹ فائل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48153