Chitral Times

Jan 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش نگرمیں ایک اور خاتون دریائے چترال میں کود کر خودکشی کرلی,ایک ہفتے میں خودکشی کا چوتھا واقعہ

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) لوئر چترال دروش نگر سے تعلق رکھنے والی زوجہ شیر افضل جمعہ کے دن سحری کے وقت مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم تلاش کے لیے جاےحادثہ پہنچ گئی ہے، ابتدائی ریسکیوزرائع کے مطابق 55سالہ خاتون نے سحری کے وقت دماغی توازن کھو کر دروش کے مقام نگر میں گودام کے قریب دریائے چترال میں چھلانگ لگا دی،جو مرگیکی مریضہ بتائی جارہی ہے تاہم مقامی پولیس تفتیشن کررہی ہے۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم دریائے چترال میں ڈیڈ باڈی کے لیے سرچ کر رہی ہے تا حال ڈید باڈی نہیں مل سکی ہے. ۔یادرہے کہ چترال میں ایک ہفتے کے اندر خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔

chitral rescue 1122 searching drown wonan drosh
chitral rescue 1122 searching drown wonan drosh2

شیئر کریں: