Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو کے خاتمے کیلئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک ) کا ڈپٹی کمشنرچترال لوئر کے زیر صدارت دوبارہ اجلاس

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک ) کا تین روز قبل منعقدہ اجلاس ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ڈی ایچ او سمیت مختلف محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کی غیر حاضری کی وجہ سے بالائی حکام نے منسوخ کرکے دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کے احکامات جاری ہوئےتھے۔


یہ اجلاس 31مئی سے شروع ہونے والی پولیو کے خلاف مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بلایا گیا تھا۔ ای پی آئی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرمان نظار نے بتایا کہ جمعہ کے روز منسوخ شدہ اجلاس کو دوبارہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی لویر چترال حسن عابد نے کی جبکہ محکمہ جات کے سربراہان کی اکثریت موجود تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں گزشتہ دن کے منسوخ شدہ اجلاس کے ایجنڈے اور فیصلہ جات کو برقرار رکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی نے تمام محکمہ جات کو افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپیک میں تمام سرکاری محکمہ جات کے ضلعی سربراہ، ضلعے میں کام کرنے والے این جی اوز کے سربراہ عہدے کے لحاظ سے ممبر ہوتے ہیں جبکہ ہر قومی مہم سے پہلے ڈپیک منعقد کیا جاتا ہے

۔ سابق ڈی سی اسامہ وڑائچ شہید کے بعد سے ڈپیک اجلاسوں میں ڈی پی او سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈز آ ف ڈیپارٹمنٹس کی حاضری کی شرح بہت ہی کم رہ گئی ہے جن کی جگہ کلیریکل اسٹاف حاضر ہوتے ہیں جن کے پاس اپنے محکمے کی طرف سے فیصلہ کرنے کی اتھارٹی نہیں ہوتی۔

DEPC Chitral lower meeting polio3
پولیو کے خاتمے کیلئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک ) کا ڈپٹی کمشنرچترال لوئر کے زیر صدارت دوبارہ اجلاس

شیئر کریں: